Ahmed Alvi

Add To collaction

08-Sep-2023 مزاحیہ شاعری

ہزل


ولیمے میں اگر بکروں کی قربانی بھی ہو جاتی

یقیناً ساتھ میں کھچڑی کے بریانی بھی ہو جاتی


اگر بھیگی ہوئی آنکھوں سے کوئی الودا کہتا

میاں عاشق کو دفنانے میں آسانی بھی ہو جاتی


ضرورت آپریشن کی نہیں پڑتی جوانی میں

اگر بچپن میں ہی اپنی مسلمانی بھی ہو جاتی


دو لت تی مارنے والوں پہ ہی دولت کی بارش ہے

کبھی گھوڑوں پہ بائک کوئی جاپانی بھی ہو جاتی


ہمیں بیگم کی دونوں آنکھیں بھی اچھی نہیں لگتیں

پڑوسن کو چلا لیتے اگر کانی بھی ہو جاتی


یہ ہندستان ہوتا ایک، ٹکڑوں میں نہیں بٹتا 

اگر داناؤں سے تھوڑی سی نادانی بھی ہو جاتی


اگر دس شاعروں کے ساتھ میں اک شاعرہ ہوتی

تمہاری روکھی پیکھی بزم نورانی بھی ہو جاتی


احمدعلوی


   20
0 Comments